مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومنیک راب اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
برطانوی وزیرخارجہ دو روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے علاوہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
برطانوی حکومتی ذرائع کے مطابق ڈومنیک راب آج (جمعہ) طورخم سرحد کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ دیگر برطانوی حکام بھی ہوں گے۔ طورخم بارڈر کے دورے کا مقصد افغان مہاجرین کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔
پاکستان کا دورہ مکمل کر کے ڈومینک راب برطانوی حکام کو افغان مہاجرین کے بارے میں بریف کریں گے۔
آپ کا تبصرہ